کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دستی بم کے حملے میں بی سی اہلکاروں سمیت15افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے کانسٹیبل حبیب اللہ ،رسول بخش ،ہیڈ کانسٹیبل نصیراحمد ،2دو بچے نادر خان، امان اللہ، قدرت اللہ، امیر حمزہ ،اللہ نذر، علاؤ الدین، محمد نعیم، منیراحمد، محمد علی،خیر بخش، احسان اللہ، ریاض محمدزخمی ہوگئے۔ دھماکے سے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔پنجگور سراوان سے نوجوان کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق پنجگور پولیس نے پنجگور کے علاقے سراوان سے شاکر ولد جمعہ نامی نوجوا ن کی لاش بر آمد کر لی پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاںمار کر قتل کیا گیا۔ کوئٹہ میں عیدالاضحی کے موقع پر ممکنہ کسی بھی تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ گوادر کے علاقے میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے 35باشندوں اور 2پاکستانی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ گوادر میں ڈپٹی کمشنر نے قیمتی جانور بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔