مصباح ’’آفریدی معین‘‘ گٹھ جوڑ کا توڑ کس طرح کریں گے، وقت بتائے گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) مصباح الحق اپنا مستقبل کیسے بہتر بناتے ہیں، حالات کا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، فارم میں واپس کب آتے ہیں، ٹیم کے اندر مخالف لابی کا سامنا اور منفی حربوں کے توڑ کے لئے کیا اقدامات کرتے ہیں، سب سے اہم یہ کہ وہ ’’آفریدی معین‘‘ گٹھ جوڑ کا توڑ کس  طرح کریں گے؟ ٹیم میں موجود اکثر کھلاڑیوں کا تعلق ’’آفریدی گروپ‘‘ سے ہے۔  ان حالات میں مصباح الحق کا گزشتہ چند میچوں میں رن آئوٹ ہونا بھی شکوک و شبہات کو جنم دینا ہے۔ یہ واضح ہو چکا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اندر مصباح الحق کی مخالفت موجود ہے۔ وہ بحیثیت کپتان ناپسندیدہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو  مصباح الحق کو  2015 تک کپتان کی تقرری کا اعلادہ کرنا پڑا‘ یہ الگ بات کہ مصباح  ’’فارم کی بحالی‘‘ کی تلوار لٹکتی رہے گی اور شاہد آفریدی ہمیشہ ان کے لئے مسائل کھڑے کرتے رہیں گے۔ مصباح اب اپنی اتھارٹی منوانا اور ’’کپتان کی رٹ‘‘ قائم کرنا ہو گی۔ سلیکشن کے معاملے میں سخت رویہ اپنائے بغیر وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔   سر جھکا کر خود کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے سر اٹھا کر چلنا شروع کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...