لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ٹیم منیجر اور کوچ نے پورٹ جمع کرا دی ہے۔ 10 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستانی کھلاڑی عامر اطلس کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لیا جائے گا۔