شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ عالمی ہاکی میںپاکستان کو سپورٹس کے میدان میں اپنا وقار اور اعزاز بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی مداخلت ، اقربا پروری، پرچی اور سفارشی سسٹم کو جڑ سے اکھاڑدیا جائے گزشتہ دس سال کے دوران ہاکی پرجن لوگوں کی اجاہ داری اور تسلط رہا وہی لوگ ہاکی کی تباہی و بربادی اور تنزلی کے ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف حکومت سخت اور فوری نوعیت کے اقدامات اٹھا ئے۔پاکستان میں انٹر نیشنل کھیلوں کے ا نہ ہونے کی وجہ دہشت گردی نہیں بلکہ سپورٹس ادارو کی من مرضیاں ہیں۔