لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان میں نئی فلموں کی انتہائی کمی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس جمعہ کو کسی نئی فلم کے ریلیز ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ نئی فلموں کی کمی پر سینما مالکان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریز لاشاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلمسازی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ فلمسازوں کو چاہئے کہ وہ اچھے موضوعات پر زیادہ سے زیادہ فلمیں بنائیں تاکہ ملک کے سینما گھر آباد رہیں۔