ملزم کی گرفتاری / قانون کے مطابق کارروائی

مکرمی!گزارش ہے کہ میں شبانہ منیر زوجہ منیر احمد چوہان روڈ اسلام پورہ کی رہائشی ہوں۔ میرے شوہر کا میرے دیور سے مکان کا تنازعہ چل رہا ہے جو میرے مکان کے اوپر والے حصے میں رہتا ہے۔29مئی 2014ء وقوعہ ہذا کے دن دوپہر کو میرا بیٹھا کھانا کھا کر فیکٹری گیا تو پتا چلا کہ اسے کوئی پپو نام کا لڑکا بلانے آیا ہے وہ باہر آیا تو وہ لڑکے جو گھات لگائے گلی کے کونے پر کھڑے تھے۔ انہوں نے سترہ فائر مارے جو رضوان احمد کی دونوں ٹانگوں پر لگے۔ اس فائرنگ کی وجہ سے اسکی بائیں ٹانگ ناکارہ ہو گئی تھی اس لئے ڈاکٹروں نے کاٹ دی اس مردہ ٹانگ کی تدفین کی رسید ہمراہ درخواست ہذا لف ہے۔ دوسری ٹانگ بھی شدید زخمی ہے اس کا آپریشن ہوا ہے۔ نیز اس میں فائر کی گئی کچھ گولیاں ابھی تک موجود ہیں۔ جناب والا! پولیس نے ملزم امتیاز کو گرفتار کیا لیکن ضابطے کی کارروائی کیے بغیر ، کچھ عرصہ بعد نا معلوم وجوہ کی بنا پر چھوڑ دیا۔ ملزم کرپشن کی دولت اور سماجی دشمن عناصر سے تعلقات کی وجہ سے بڑا اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ کیس واپس لینے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے اور خطر ناک نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔جناب والا! ظالموں نے میرے جوان بیٹے کی زندگی برباد کر دی وہ ساری عمر کیلئے معذور ہو گیا۔ میرے بیٹے کا مستقبل تاریک ہو گیا وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق انصاف دلوایا جائے اور ملزم اور اسکے نا معلوم ساتھیوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ (شبانہ منیر زوجہ منیر احمد ر، رزاق سٹریٹ نمبر14/A،مکان 1/Aچوہان روڈ اسلام پورہ لاہور )

ای پیپر دی نیشن