اسلام آباد (آن لائن) پٹرولیم ا ور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو درپیش توانائی بحران سے نمٹنے کا عزم کررکھا ہے۔وہ اسلام آباد میں بینک آف چائنہ انٹرنیشنل کی چیف ایگزیکٹو آفیسرلی ٹونگ کی قیادت میں ایک چینی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد سمیت توانائی کے شعبے میں متعدد نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔وفد نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسی کو سراہا اور توانائی کے شعبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔