احمد آباد (اے این این) بھارتی کوسٹ گارڈ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 14 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کے بیان کے مطابق گجرات میں اوخا پوسٹ کے قریب بھارتی حدود میں مچھلیاں پکڑنے والے 14 پاکستانی ماہی گیروں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی ماہی گیر 34 ناٹیکل میل بھارتی سمندری حدود میں موجود تھے۔
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت نے 14 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لئے
Oct 16, 2014