پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سکیم پر حکم امتناعی جاری کر دیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور حسین نے سماعت کی۔ خیبر پی کے کے صنعتکاروں نے جی آئی ڈی سی آرڈیننس 2014ء کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ صنعتکاروں نے درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ صوبے میں پہلے سے ہی توانائی کا بحران ہے ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو گیس پر اضافی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔