وادی تیراہ: امن لشکر کے اجلاس پر خودکش حملہ‘ 7 جاں بحق

خیبر ایجنسی + مہمند ایجنسی+ وانا (نیوز ایجنسیاں) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں امن لشکر کے اجلاس کے دوران خودکش حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ جبکہ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں امن کمیٹی کی چوکی پر فائرنگ سے ایک رضاکار بھی مارا گیا ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے بارودی مواد پھٹنے سے 10 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ کے علاقے پیر میلا میں ذکاء خیل بازار میں امن لشکر کا اجلاس جاری تھا کہ خودکش حملہ آور نے اچانک آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی عمر 18 سے 20 برس کے درمیان تھی۔ صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، الطاف حسین، وزیراعلیٰ خیبر پی کے پروز خٹک اور دیگر نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ادھر مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں گنداروں کے مقام پر نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کی چوکی کو نشانہ بنایا حملے میں امن کمیٹی کا ایک رضا کار گل خان جاں بحق ہو گیا۔ ادھر جنوبی وزیرستان میں ایف سی کا قافلہ انگور اڈہ سے وانا کی جانب جا رہا تھا کہ تحصیل برمل کے علاقہ تورہ گولہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دو دھماکے کئے گئے جس میں دس ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جس میں تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے میں ایف سی کے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...