وزیراعظم نااہلی کیس، فیصلہ انگریزی نہیں اردو میں دیں گے: جسٹس جواد ایس خواجہ

Oct 16, 2014

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف نااہلی کیس میں 3 رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاہے کہ فیصلہ انگریزی میں نہیں اردو میں دیں گے تاکہ قوم کو بھی پتہ چل سکے کہ عدالت نے کیا فیصلہ دیا، سابقہ آقائوں کی زبان انگریزی کی وجہ سے باتوں میں ابہام پیداہوجاتاہے اور ہماری قوم کیلئے یہی انگریزی ہی مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دئیے ہیں۔ اس دوران فاضل جج نے درخواست گزاروں کو بھی اردو میں دلائل دینے کی اجازت دیدی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ پہلے بھی بہت سے مقدمات کے فیصلے اردو میں جاری کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں