بھارتی جارحیت کا معاملہ قومی اسمبلی میں زیربحث لایا جائے، سپیکر کو سرتاج عزیز کا خط

Oct 16, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)  وزیراعظم کے مشیر خارجہ  سرتاج عزیز نے سپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق کو خط لکھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کا معاملہ قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے۔  خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز  نے بلااشتعال  جارحیت کا ارتکاب کیا۔ حکومت  کی طرف سے سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات سے ایوان کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپیکر نے جواب دیا ہے کہ حکومت تحریک  پیش کرے، بحث کرا دی جائے گی۔

مزیدخبریں