توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے: روسی وزیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے روس کے وزیر توانائی نوویک الیگزینڈر نے ملاقات کی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان توانائی کے مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے، توقع ہے روس کے تعاون سے توانائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔ روسی وزیر توانائی نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہرممکن تعاون کریں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نے اوفا میں روسی صدر پیوٹن سے منصوبے پر بات کی تھی۔ پاکستان اور روس آج نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط کریں گے۔ منصوبہ دسمبر 2017ءتک مکمل ہوگا۔ منصوبے پر بروقت اقدامات کیلئے روس کے کردار کو سراہتے ہیں۔
روسی وزیر

ای پیپر دی نیشن