شہید ملت لیاقت علی خان کی 64ویں برسی آج منائی جائے گی

Oct 16, 2015

اسلام آباد + ڈسکہ (اے پی پی+ نامہ نگار) پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 64 ویں برسی (آج) جمعہ کو منائی جائے گی۔ لیاقت علی خان مشرقی پنجاب کے ضلع کرنال میں پیدا ہوئے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے برطانیہ چلے گئے۔ 16 اکتوبر 1951ءکو لیاقت باغ راولپنڈی میں انہیں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ انہیں کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن کیا گیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے شہید ملت کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سچے وفادار تھے۔
برسی

مزیدخبریں