راولپنڈی (صباح نیوز+ آن لائن) راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک اور مریضہ دم توڑ گئی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ 49 سالہ انور مائی کو بخار کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔انتظامیہ کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 97 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں برس راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1800 ہو گئی۔
راولپنڈی: ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریضہ جاں بحق‘ ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی
Oct 16, 2015