اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کے مبینہ الزام میں چار سال سے لاہور کی جیل میں قید ذہنی مریضہ و ملزمہ، ولیہہ عرفات کی پچاس پچاس ہزار کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔ ملزمہ کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواتین سے متعلق قانون کے مطابق اس کیس میں 6 ماہ کے اندر اندر فیصلہ ہوجانا چاہئے تھا لیکن یہ کیس گزشتہ 4 برس سے چل رہا ہے، اس لئے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست منظور کی جائے، انہوں عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی موکلہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ ملزمہ نے جیل کے اندر خودکشی کی کوشش بھی کی تھی اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کی رپورٹ کے مطابق وہ ذہنی مریضہ ہے اور جیل میں اس کا باقاعدہ علاج معالجہ ہو رہا ہے۔