گوشوارے جمع نہ کرانے والے وزیراعلیٰ سمیت 26 ارکان گلگت، بلتستان معطل باقی اسمبلیوں کے ارکان کا معاملہ

اسلام آباد گلگت (خبرنگار+ آن لائن) اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے مےں ناکام رہنے والے پارلےمنٹرےن کی معطلی کا نوٹےفکےشن جاری نہ ہوسکا۔ الےکشن کمےشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تارےخ 15اکتوبر مقررکررکھی تھی مگر آخری تارےخ تک 8سو پارلےمنٹرےن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائے ، واضح رہے قومی اسمبلی، سےنےٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی تعداد 1174ہے، الےکشن کمےشن کے قانون کے مطابق 15اکتوبر تک جو ارکان اثاثوں کے گوشوارے جمع نہےں کراتے ان کی رکنےت معطل کردی جاتی ہے مگر گزشتہ روز اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے مےں ناکام رہنے والے پارلےمنٹرےن کی رکنےت معطلی کا نوٹےفکےشن جاری نہ ہوسکا ۔ آن لائن کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت سپیکر، ڈپٹی سپیکراور26 ارکان قانون سازاسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان جسٹس(ر) سید طاہرعلی شاہ نے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ،سپیکرفدامحمد ناشاد، ڈپٹی سپیکرجعفراللہ خان اور وزراءسمیت کل 26 ارکان اسمبلی کی طرف سے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے پرسخت برہمی کااطہارکرتے ہوئے ان کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا معطل ہونے والوں کی بڑی تعدادمسلم لیگ ن سے ہے بعض وزراءاوروزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کاکہناہے معطل ہونے والے ارکان کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائے ہیں مگرالیکشن کمیشن آفس کے ذرائع تردیدکرتے ہیں۔
گوشوارے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...