اسلام آباد (انعام اللہ خٹک/ نیشن رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے ارکان پارلیمنٹ نے فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے اور قبائلی علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبے کی تجویز کی مخالفت کردی ہے۔ یاد رہے فاٹا کے پارلیمان نے فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کیلئے 22واں آئینی ترمیمی بل پیش کیا تھا۔ سینیٹر صالح شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے فاٹا کے علیحدہ سٹیٹس اور خیبر پی کے میں ادغام کیلئے فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کے مطالبہ کی مخالفت کی ہے۔ فاٹا کے لوگ ایسا نظام قبول نہیں کریں گے جس میں جرگہ کی اہمیت کو کم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیمی بل کے مسودے پر صرف فاٹا کے 4 ارکان پارلیمنٹ نے دستخط کئے ہیں۔
مخالفت