اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ان کے خلاف اپنے بیان پر معذرت کرلی ہے، معاملہ ختم ہوگیا ہے۔ وزراء میں اختلافات بڑے افسوس کی بات ہے، منصوبہ بندی کمشن کے ملکی مفاد کے کام کی باتیں سچی ہونے کی صورت میں وزیراعظم کو وزارت سے استعفے کی پیشکش کی تھی، ہم نے اپنی محنت سے سکیموں کی سکروٹنی کر کے 490ارب روپے کی بچت کی۔ وزیراعظم نے ہمارے کام کی بہت تعریف کی، اس کے بعد میرے ساتھ تنازعہ ختم ہوگیا۔ جب بھی کابینہ کے کسی اجلاس میں شریک ہوتے ہیں تو ملکی مفاد کے ہر منصوبے میں مکمل تعاون کرتے ہیں، وہاں پر ان کا کوئی اختلاف نہیں ہوتا، اس کے علاوہ اگرخواجہ آصف کو اختلافات ہیں تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، منصوبہ بندی کمشن کو 14سال بعد 2013میں بحال کیا گیا۔ وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزارت پلاننگ کمیشن ملکی مفاد میں کام کر رہی ہے۔
وزرا میں اختلافات افسوسناک خواجہ آصف نے معذرت کرلی، میرے ساتھ تنازعہ ختم ہوگیا: احسن اقبال
Oct 16, 2015