کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی کے حوالہ سے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان حوالگی کے حوالہ سے رپورٹ 6 نومبر تک طلب کر لی ،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ مارچ 2013میں سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے عافیہ صدیقی کی پاکستان حوالگی کے حوالہ سے ممکنہ اقدامات کرنے کا وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا تاہم ابھی تک اس حوالہ سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ توہین عدالت کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ دوسال کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان منتقلی کے حوالہ سے کیا اقدامات کیے گئے ہیں اس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ چھ نومبر تک عدالت میں پیش کی جائے۔