تحریک انصاف کے ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی پر اغوا برائے تاوان کا مقدمہ

Oct 16, 2015

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی پر اغوا برائے تاوان کا الزام لگ گیا۔ ملتان پولیس نے ظہیرالدین علیزئی کے خلاف نوجوان کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں ایم پی اے ظہیرالدین سمیت 13 افراد نامزد ہیں۔ مقدمہ چہلک میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے مغوی مہر منیر کے اہل خانہ سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے تاوان مانگا۔ مغوی کے اہلخانہ نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ایم پی اے کے اکا¶نٹ میں منتقل کئے۔ ظہیرالدین کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان سے کسی قسم کا تعلق نہیں۔
ایم پی اے/اغوا

مزیدخبریں