پاکستان ترقی کیلئے ”دریائے سندھ کا معجزہ“ پروگرام شروع کرے: سفیر جنوبی کوریا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جنوبی کوریا کے سفیر ڈاکٹر سانگ جونگ ہان نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ترقی کے ماڈل کو اپناتے ہوئے ”دریائے سندھ کا معجزہ“ پروگرام شروع کرے۔ کوریا نے بھی ترقی کے لئے ”دریائے ہان کا معجزہ“ کے عنوان سے ترقیاتی پروگرام شروع کئے تھے۔ جنوبی کوریا کے سفیر گزشتہ روز سفارتخانہ میں کوریا کے یوم تاسیس کے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ استقبالیہ میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور گورنر پنجاب نے بھی شرکت کی۔کوریا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو خدا نے دنیا کے بلند ترین پہاڑوں میں سے پہاڑ عطا کئے، اس کا محل وقوع بہت سٹرٹیجک ہے اور قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہوا ہے‘ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوان ہے‘ زمین زرخیز ہے‘ ان تمام عناصر کی بنیاد پر ”سندھ کا معجزہ“ پروگرام کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ کوریا پاکستان کو اس پروگرام کے حصول میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے یہ مشورہ دیا کہ پاکستان غربت کے خاتمے کے لئے ”نیو ویلج موومنٹ“ بھی شروع کرے۔ 1970ءمیں کوریا نے اپنے ہاں یہ تحریک شروع کی تھی۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ وزیر تجارت خرم دستگیر نے حال ہی میں جنوبی کوریا کا دورہ کیا اور وہ پاک کوریا فری ٹریڈ سمجھوتہ پر کام تیز کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔
جنوبی کوریا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...