ریکوڈک منصوبہ: کام روکنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو قانونی نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سونے کے ذخائر رکھنے والے ریکوڈک منصوبے پر کام روکنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو وطن پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر ظفراللہ نے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ ملکی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، بین الاقوامی مصالحتی کونسل نے آسٹریلین کمپنی کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرنیکی استدعا مسترد کر دی تھی، بین الاقوامی مصالحتی کونسل نے پاکستان کو 8.812 ارب روپے کے ریکوڈک منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی، حکومت بلوچستان نے سونا نکالنے کے منصوبے پر بغیر کسی وجہ کے صرف کک بیکس حاصل کرنے کے لئے کام روک رکھا ہے جو غیر قانونی اقدام ہے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت بلوچستان نے منصوبے پر کام شروع نہ کیا تو قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...