شہید ملت لیاقت علی خان کی 64ویں برسی پر خصوصی نشست ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج ہوگی

Oct 16, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما آل انڈیا مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 64ویں برسی کے موقع پر خصوصی نشست آج جمعہ 16 اکتوبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ہوگی۔ صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں