لاہور (خصوصی نامہ نگار) یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اہلسنت والجماعت نے کوئٹہ، کشمیر، لاہور، اسلاآباد، راولپنڈی، ملتان، شیخوپورہ، جھنگ، کمالیہ، فیصل آباد، سرگودھا سمیت تمام بڑے شہروں میں سیرت سیدنا فاروق اعظمؓ پر سیمیناروں کا انعقاد کیا اور ریلیاں نکالیں۔