لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور ڈویژن کے صدر نعیم بٹ، جنرل سیکرٹری کنیز فاطمہ، سیکرٹری اطلاعات عمر حیات تبسم اور ممبر صوبائی کونسل پی پی پی پنجاب خالد بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ختم ہونے کی سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی پھر ابھر کرسامنے آئے گی اور آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا۔