لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں 29اکتوبر سے شروع ہونے والی ایکسپو نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔