لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے زیراہتمام سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی سیمینار ہوا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر‘ انچارج ڈاکٹر حمیرا بانو‘ پروفیسر ڈاکٹر نصیرالدین‘ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اشرف‘ فیکلٹی ممبران اور خصوصی بچوں نے شرکت کی۔ سیمینار کا موضوع ’’غیرمعمولی اصلاحات کے حامل کامیاب نابینا افراد کی روداد‘‘ تھا۔