جہانگیر ترین اور چودھری سرور سے کوئی اختلاف نہیں: شاہ محمود قریشی

Oct 16, 2015

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور چودھری سرور سے کوئی اختلافات نہیں جہانگیر ترین سے 34 سالہ دیرینہ تعلق ہے اور چودھری سرور ایک منجھے ہوئے با شعور سیاست دان ہیں ان سے تو میرا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے، تحریک انصاف میں نئے پاکستان کی جستجو کیلئے شمولیت اختیار کی ورنہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مجھے وزارت عظمیٰ کا اہم عہدہ مل سکتا تھا چوہدری نثار اور خواجہ آصف کے درمیان تلخیاں حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 144کے ضمنی انتخابات میں چار امیدواروں میں سے اشرف سوہنا کا انتخاب اچھا تھا لیکن عمران خان کو آگاہ کر دیا تھا کہ این اے144کا انتخاب پی ٹی آئی جیتتی نظر نہیں آتی انہوں نے مزید کہا کہ این اے 122پر پی ٹی آئی امیدوار علیم خان نے بڑی بہادری سے ایاز صادق کا مقابلہ کیا اور بہت کم مارجن سے ہار کر حکومتی دعوؤںکی قلعی کھول دی۔

مزیدخبریں