پرویز رشید کے عمران کو چور اور غدار کہنے پر ثبوت پیش کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے عمران خان کو چور اور غدار کہنے پر اس سے متعلق ثبوت پیش کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ جسٹس نورالحق قریشی نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کو چور اور غدار کہا ہے۔ پرویز رشید سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کن ثبوتوں کی بنا پر الزامات عائد کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن