کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا نے کوئلے کی کانوں سے متعلق بھارتی حمایت یافتہ ایک متنازعہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق تحفظ ماحول کے ملکی وزیر گریگ ہنٹ نے بتایا کہ کوئنزلینڈ اسٹیٹ منصوبے کو انتہائی سخت شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے ان شرائط کو آسٹریلوی تاریخ کی سخت ترین شرائط قرار دیا۔ بھارتی کمپنی آدانی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسے کوئلے کی کان کنی سے متعلق دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ علاقے میں موجود رینگنے والے جانوروں کی دو منفرد قسموں پر برے ماحولیاتی اثرات کی وجہ سے عدالت نے اس منصوبے کو شروع میں روک دیا تھا۔