گال (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں پر 66 رنز بنا لیے۔مہمان ٹیم کو ابھی سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 418 رنز درکار ہیں۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 484 رنز بنائے۔