لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کامن ویلتھ سینئر، جونیئر اینڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2015ء میں پاکستان کے نوح دستگیر نے یوتھ کیٹگری میں 5 نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دو گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیے ہیں۔ بھارت کے شہر پونے میں منعقد چیمپئن شپ میں گذشتہ روز پاکستان کے 17 سالہ نوح دستگیر نے +105 کلو گرام کلاس میں یوتھ، جونیئر اور سینئر تینوں کیٹگریز میں ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے دو گولڈ اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا۔ نوح دستگیر بٹ نے یوتھ کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کے ساتھ 5 نئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کیے۔ جونیئر کیٹگری میں بھی گولڈ جبکہ سینئر کیٹگری میں برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی چار رکنی ٹیم آج رات 8 بجے لاہور پہنچے گی۔ واضح رہے چیمپئن شپ میں چار کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں ایم ثاقب نے 77 کلو گرام (یوتھ) میں گولڈ، 94 کلو گرام (سینئر) میں سلور، جبکہ +105 کلو گرام کلاس میں نوح دستگیر بٹ نے تین میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔
کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ‘ پاکستان نے 5 عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے
Oct 16, 2015