لاہور( نمائندہ سپورٹس )صدر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ظہیر عباس نے کہا ہے کہ جاوید میانداد اور یونس خان دونوں عظیم بیٹسمین ہیں اور بڑے کرکٹرز کا کبھی بھی موازنہ نہیں کیا جاتا۔ رنز بتا دیتے ہیں کہ بیٹسمین کتنا بڑا ہے۔ یونس خان کا پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بڑا کارنامہ ہے جس پر فخر کرنا چاہیے۔ یونس کی فارم بتا رہی ہے کہ وہ دس ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہر پاکستانی کی خواہش ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو‘ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔
پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے پر بھاری قیمت چکاناپڑی : ظہیر عباس
Oct 16, 2015