باہمی سیریز‘ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شہریار خان کو بات چیت کیلئے دعوت دیدی

Oct 16, 2015

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سیریز کے انعقاد کے بارے میں حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک ہوجائے گا ۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں ملاقات بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراد ٹھاکرے سے ہوئی اور آئی سی سی کے صدرسری نواسن کے مشورے پر میں نے بی سی سی آئی کے نئے صدر ششناک منوہر سے فون پر بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ پاک بھارت کرکٹ سیریز سمیت تمام معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں اور بی سی سی آئی کی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پاک بھارت سیریز کے انعقاد کا مسئلہ زیر بحث آئے گا اور اس کے بعد وہ اپنی حکومت سے منظوری کے بعد پی سی بی کو اس سلسلہ میں آگاہ کریں گے ۔بی سی سی آئی کے صدر نے پاک بھارت سیریز پر بات چیت کرنے کے لئے مجھے بھارت کے دورہ کی دعوت دی ہے اور میں اگلے ہفتہ تک بھارت جائوں گا ۔ بی سی سی آئی کے صدر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پی سی بی کا نقصان نہیں ہونے دے گا ۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر محما عامر کو وارننگ لیٹر جاری کردیاہے۔

مزیدخبریں