ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور سی پیک سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف۔ قادر آباد میں پراجیکٹ کا اچانک دورہ‘ پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گذشتہ روز چینی سفیر اور قونصل جنرل کے ساتھ ساہیوال میں قادر آباد کے مقام پر زیرتکمیل کول پاور پراجیکٹ کا اچانک معائنہ کیا جس کے دوران چینی سفارتکاروں نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو گا اور اس سے 1320 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی جس سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد مل گی۔ سی پیک کی طرح اس منصوبے کی راہ میں بھی مخالفین روڑے اٹکا رہے تھے مگر اسکی بروقت تکمیل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کو جو ریلیف حاصل ہو گا اس کا حکومت کو بھی فائدہ حاصل ہو گا۔ حکومت اگر سی پیک اور دوسرے منصوبوں میں بھی جن پر مخالفین تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں‘ شفافیت کو بنیاد بنا کر کام کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائے تو کسی کو بھی ان پر انگلی اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا۔ عوام ازخود معترضین اور انکے اعتراضات کو مسترد کر دینگے۔
وزیراعلیٰ کا چینی سفیر کے ہمراہ قادرآباد کول پلانٹ کا دورہ
Oct 16, 2016