آئی سی سی ڈی آر ایس استعمال کرنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کوآئندہ ہفتے بریفنگ دے گی

Oct 16, 2016

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل بھارتی کرکٹ بورڈ کو ڈی آر ایس پر قائل کرنے کیلئے آئندہ ہفتے بریفنگ دے گی ۔ جنرل سیکرٹری آئی سی سی جیف الر ڈائس آئندہ ہفتے بھارت جائیں گے اور اس سلسلہ میں بی سی سی آئی کو ڈی آر ایس کے استعمال کیلئے راضی کریں گے ۔ امکان ہے کہ بھارت ڈی آر ایس استعمال کرنے کیلئے راضی ہوگیا ہے مگر یہ کس سیریز میں استعمال کیا جائے گا کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔بی سی سی آئی کے مطابق جب تک ڈی آر ایس سو فیصد درست نہیں ہوگا استعمال نہیں کرینگے ۔

مزیدخبریں