انڈر 17 فٹبال : بھارت کو برازیل نے3-1سے ہرایا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارت میں جاری برکس انڈر17 فٹبال ٹورنامنٹ میں برازیل نے بھارت کو آخری میچ میں تین ایک سے شکست دے دی۔ ایونٹ میںبھارتی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی ناکامی ہے ۔ بھارت کو اس سے پہلے روس، جنوبی افریقہ اور چین ہرا چکے ہیں۔ گزشتہ روز برازیل نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں 1-0 کی سبقت حاصل کی۔ کومل تھاتل نے 19ویں منٹ میں سکور 1-1سے برابری پر لایا۔ تاہم اس کے بعد برازیل نے 30ویں منٹ میں گول بنایا اور 2-1 کی سبقت پر وقفہ لیا۔ 82 ویں منٹ کے گول نے میزبانوں کیلئے معاملہ ختم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...