ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، کامیابی کا عزم لئے قومی ٹیم ملائیشیا چلی گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) چوتھی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں غیر معمولی کارکردگی کا عزم لئے 18رکنی قومی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میںرات گئے ملائیشیا کیلئے روانہ ہوگئی، تیاریوں کوحتمی شکل دینے کیلئے کھلاڑیوں نے خصوصی مشقیں بھی کیں ۔ ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید کا کہناتھا کہ بیلجئیم میں شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ کے بعد گرین شرٹس صرف 7 انٹرنیشنل میچز ہی کھیل سکے ہیں، اس لئے چیمپئنزٹرافی میں کسی بڑے نتائج کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم بھارت سمیت ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔کھلاڑیوں میں اعتماد کی بحالی کیلئے مستقبل میں کم از کم 30 سے35 میچز کی ضرورت ہے۔قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں حریف ٹیموں کو شکست دینے میں کامیاب رہیں گے۔ قومی ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے شہر کوآنٹن میں 20 سے 30 اکتوبر تک شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے،کھلاڑیوں نے نیشنل سٹیڈیم میں بھر پور تیاریاں کیں، صبح اور شام کے الگ، الگ سیشنز میں بھر پور ٹریننگ کی۔صبح 8سے10 بجے تک کا سیشن فزیکل ٹریننگ کیلئے مختص رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...