کولکتہ (سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے بلے باز لیوک رونچی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کو بھول کر ون ڈے سیریز کیلئے میدان میں اتریں گے ۔ نئے کھلاڑیوں کے آنے سے ٹیم میں تبدیلی آئے گی اور ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ماضی کو بھول کر اب ہم پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔کھلاڑی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں اور میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دینگے ۔