فیروزوالا (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کوٹ عبدالمالک کے جنرل سیکرٹری رانا مقبول احمد جاوید نے کہا کہ پاکستان نے ملکی و غیر ملکی قرضوں میں مسلسل اضافوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ بڑھتے ہوئے قرضے مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔
حکومت نے ملکی و غیر ملکی اداروں سے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے : رانا مقبول احمد
Oct 16, 2016