لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بند کمرے میں ’’آف دی ریکارڈ‘‘ کئے جانے والے خطاب کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ہفتے کے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی کے پارٹی کے لوگوں کے آف دی ریکارڈ کئے جانے والے خطاب کی ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شاہ محمود کہہ رہے ہیں کہ حکومت اور افواج پاکستان میں رابطے منقطع ہوچکے ہیں۔ ایک اکتوبر 1999ء میں بھی آیا اور ایک اکتوبر آج 2016ء بھی آیا ہے۔ 1999ء کے اکتوبر سے یہ اکتوبر بھی کم نہیں‘ یہ ہیں حالات اور یہ ہے احتجاج کی کال۔
حکومت‘ فوج کے رابطے منقطع‘ اکتوبر 1999ء والی پوزیشن ہے‘ شاہ محمود کے ’’آف دی ریکارڈگفتگو‘‘ کی ویڈیو آگئی
Oct 16, 2016