اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے سوموار 17اکتوبر سے شروع ہونے والے 5 روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آبا دمیں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے 5بنچ تشکیل دے دیئے ہیں، بنچ نمبر1 چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس خلیجی عارف حسین، بنچ نمبر2 جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اقبال حمیدالرحمان، بنچ نمبر3 جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس فیصل عرب، بنچ نمبر4 جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال جبکہ بنچ نمبر5 جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔
سپریم کورٹ کے پانچ بنچوں کی تشکیل
Oct 16, 2016