کراچی (وقائع نگار) انسدادہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج و معالجہ فراہم کرنے سے متعلق کیس میں قادر پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کو علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت طبیعت ناساز ہو جانے کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا جبکہ اس کیس میں شریک ملزمان مئیر کراچی وسیم اختر، رئوف صدیقی، انیس قائم خانی، عثمان معظم اورقادر پٹیل پیش ہوئے۔ عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے قارد پٹیل کے حق میں مظاہرہ بھی کیا۔