اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان سے ایڈیٹر روزنامہ ڈان ظفر عباس نے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ پرویز شید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قومی سلامتی اجلاس کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلوﺅں اور محرکات کو بے نقاب کرنا ہے۔ انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
نثار