منیلا(نیٹ نیوز) فلپائن میں مشرومز کی سب سے بڑی دعوت کا اہتمام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ فلپائن کے شہر پاسے میں مشرومز کی مشہور فلپائنی کمپنی کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس دعوت میں کمپنی ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 341 کلو مشرومز کی ڈش تیار کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔