میکسیکو سٹی (آئی این پی) چین نے ہیٹی کے ساتھ دو ارب ڈالر کے تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے ہیں ، تعاون اور منصوبہ بندی کے وزیر ایویل فلورنٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے چین کے ساتھ تجارتی تعاون کی مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں ، ایک معاہدے کے تحت چینی ہیٹی میں ایک نیشنل گرڈ قائم کرے گا جس میں ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنیوالا پارک بھی شامل ہو گا ، اس پر 1.2ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی جبکہ دوسرے منصوبے کا مقصد ہیٹی کی زراعت کو مضبوط بنانا ہے ، اس منصوبے پر 800ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔