صدارتی نظام کے نفاذکیلئے عوامی ریفرنڈم پارلیمنٹ کے موسم بہار اجلاس سے قبل ممکن ہے: ترک وزیر انصاف

انقرہ (آئی این پی)ترکی کے وزیر انصاف باقر بوزداگ نے بتایا ہے کہ ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے عوامی ریفرنڈم کا انعقاد پارلیمنٹ کے موسم بہار کے اجلاس سے قبل ممکن ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر انصاف باقر بوزداگ کا کہنا ہے کہ حکومتی نظام میں تبدیلی سے پارلیمنٹ کی موجودہ حیثیت برقرار رہے گی لیکن صدر اور وزارت عظمی کے عہدے یکجا کر دیئے جائیں گے۔ انقرہ حکومت بھی عندیہ دے چکی ہے کہ وہ حکومتی نظام میں تبدیلی کے لیے دستور میں تبدیلیاں لانے کی کوششوں کا دوبارہ آغاز کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن