بھوک کے شکار 118ممالک کی فہرست میں پاکستان107، بھارت 97ویں نمبر پر

 حکومت کی جانب سے غربت میں کمی کے دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے۔ پاکستان بھوک کے شکار ممالک کی فہرست میں بھی پڑوسی ممالک سے بازی لے گیا۔ بھوک کا شکار118ممالک کی فہرست میں پاکستان107نمبر پر پہنچ گیا ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی گلوبل ہنگر انڈیکس 2016ءکے مطابق دنیا بھر میں بھوک کا شکار ممالک کو صفر سے100کے درمیان پوائنٹس دیئے گئے جس میں پاکستان کو 33.4 پوائنٹس ملے ہیں جس کے مطابق بھارت 97ویں نمبر پر افغانستان 111اور چین29ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صورت حال اگلے 15سالوں میں معتدل سے پریشان کن سطح پر پہنچ جائے گی۔ انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے 7ممالک میں بھوک کی سطح انتہائی پریشان کن ہے جبکہ جمہوریہ وسطی افریقہ ، چاڈ اور زمبیا میں یہ شرح بد ترین سطح پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2030ءتک بھوک کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن