انبیاء کرامؑ کے بعد افضل مقام امہات المومنینؓ و صحابہ کا ہے: طارق مدنی

Oct 16, 2017

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمودمدنی نے کہا ہے کہ انبیاء کرام علیہ السلام کے بعد سب سے افضل مقام امہات المومنینؓ و صحابہ کرام اجمعینؓ کا ہے جن کے متعلق خود رب تعالیٰ کا ارشادہے کہ اے میرے محبوب میں نے آپ کے ساتھیوں کے ایمان کو پختہ اور ان کے دلوں کو مزین کردیا ہے۔کفر و فسق و فجور ان کے قریب نہیں آئیگا اور یہ راشدون ہیں میں نے خود ان کا امتحان لیا ہے جس میں یہ مکمل طور پر کامیاب ہیں اسلئے میں ا علان کرتا ہوںکہ میں ان سے راضی اور یہ مجھ سے راضی چنانچہ جو ملعون صحابہ کرامؓ اور ازدواج مطہرات ؓکے خلاف غلط زبان استعمال کرتا ہے اور آپؓ کی شان میں گستاخی کرتا ہے اس کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے سی کے تحت جاری دفاع امہات المومنین ؓ و اصحاب محمدﷺ مہم کے سلسلے میں مد رسہ تعلیم القرآن گلستان جوہر بھٹائی آباد میں علماو مشائخ سے خصوصی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری تاج محمد مکی اور مولانا عبدالما جد فاروقی و دیگر بھی موجود تھے طارق مدنی نے کہا کہ صحابہ کرامؓ اور ازدواج مطہراتؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو لگام دی جانی چائیں اور حکو مت کوفی ا لفو ر توہین رسا لت ﷺ کی طرز پر امہات المومنینؓ و اصحاب محمدﷺکی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کرنا چائیں۔

مزیدخبریں